اگر نماز کے وقت عورت کو حیض آ جائے یا اس کا حیض ختم ہوجائے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَمْرٍو عَنْ الْحَسَنِ قَالَ إِذَا صَلَّتْ الْمَرْأَةُ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ حَاضَتْ فَلَا تَقْضِي إِذَا طَهُرَتْ
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں جب عورت دو رکعت پڑھے اور پھر اسے حیض آ جائے تو پاک ہونے کے بعد اس کی قضا ادا نہیں کرے گی۔
