سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 891

اگر عورت کو حیض اور استحاضہ کے ایام میں فرق پتہ نہ چل سکے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ ابْنَةَ جَحْشٍ كَانَتْ تَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَكَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَكَانَتْ تَخْرُجُ مِنْ مِرْكَنِهَا وَإِنَّهُ لَعَالِيهِ الدَّمُ فَتُصَلِّي

حضرت زینب بنت ام سلمہ بیان کرتی ہیں جحش کی صاحبزادی جو حضرت عبدالرحمن بن عوف کی اہلیہ تھیں استحاضہ میں مبتلا ہوگئی وہ جب ٹب سے باہر آتی تھی تو اس کا خون بکثرت نکل رہا ہوتا تھا۔ لیکن کیونکہ وہ غسل کرچکی ہوتی تھیں اس لئے وہ نماز ادا کرلیتی تھی ۔

یہ حدیث شیئر کریں