سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 909

اگر حاملہ عورت کا خون نکلنے لگے

راوی:

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ قَالَ سَأَلْتُ مُجَاهِدًا عَنْ امْرَأَتِي رَأَتْ دَمًا وَأَنَا أُرَاهَا حَامِلًا قَالَ ذَلِكَ غَيْضُ الْأَرْحَامِ اللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ أُنْثَى وَمَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُ فَمَا غَاضَتْ مِنْ شَيْءٍ رَأَتْ مِثْلَهُ فِي الْحَمْلِ

عثمان بن اسود فرماتے ہیں میں نے مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اپنی اہلیہ کے بارے میں سوال کیا جس کا خون نکلنے لگا تھا میرے علم کے مطابق وہ اس وقت حاملہ تھی تو انہوں نے جواب دیا یہ رحم میں سے نکلا ہے۔ (ارشادباری تعالیٰ ہے) اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ عورت کو کیا حمل ہوتا ہے اور رحم میں کیا کمی اور کیا اضافہ ہوتا ہے۔ (مجاہد نے فرمایا) جس چیز کی کمی ہوتی ہے حمل میں اسی کی مانند اضافہ ہوتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں