حائضہ عورت پاک ہونے کے بعد حیض والے (کپڑے دھو کر) اس میں نماز پڑھ سکتی ہے
راوی:
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ إِذَا رَأَتْ الدَّمَ عِنْدَ الطَّلْقِ يَوْمًا أَوْ يَوْمَيْنِ فَهُوَ مِنْ النِّفَاسِ
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں جب عورت کو پیدائش کے درد کے ایک دو دن پہلے خون نظر آئے تو وہ نفاس شمار ہوگا۔
