سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 957

حائضہ عورت کو ہر نماز کے وقت وضو کرنا چاہیے

راوی:

حَدَّثَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ فِي الْمَرْأَةِ الْحَائِضِ أَتَقْرَأُ قَالَ لَا إِلَّا طَرَفَ الْآيَةِ وَلَكِنْ تَوَضَّأُ عِنْدَ وَقْتِ كُلِّ صَلَاةٍ ثُمَّ تَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ وَتُسَبِّحُ وَتُكَبِّرُ وَتَدْعُو اللَّهَ

عطاء (بن ابی رباح) سے حائضہ عورت کے بارے میں سوال کیا گیا کیا وہ قرأت کرسکتی ہے۔ انہوں نے جواب دیا نہیں البتہ آیت کا کچھ حصہ پڑھ سکتی ہے۔ تاہم اسے ہر نماز کے وقت وضو کر کے قبلہ کی طرف رخ کر کے تسبیح اور تکبیر پڑھنی چاہیے اور اللہ سے دعا کرنی چاہیے۔

یہ حدیث شیئر کریں