سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 963

حائضہ عورت روزے کی قضا کرے گی نماز کی قضا نہیں کرے گی

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مُعَاذَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ أَتَقْضِي إِحْدَانَا صَلَاةَ أَيَّامِ حَيْضِهَا فَقَالَتْ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ قَدْ كَانَتْ إِحْدَانَا تَحِيضُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا تُؤْمَرُ بِقَضَاءٍ أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ عَنْ مُعَاذَةَ قَالَ أَبُو النُّعْمَانِ كَأَنَّ حَمَّادًا فَرِقَ حَدِيثَ أَيُّوبَ فَجَاءَ بِهَذَا

معاذہ فرماتی ہیں: ایک خاتون نے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا صدیقہ سے سوال کیا کیا ہمیں حیض کے دوران والی نمازوں کی قضاء ادا کرنی چاہیے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا صدیقہ نے جوابا فرمایا کیا تم "حروریہ" ہو؟ ہم میں سے کوئی ایک عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں حائضہ ہوجاتی تھی۔ لیکن اسے نماز کی قضا کا حکم نہیں دیا جاتا تھا ۔ ابونعمان کہتے ہیں (گزشتہ روایت میں میرے استاد) حماد نے اس حدیث کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے بیان کیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں