سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ فضائل قرآن کا بیان ۔ حدیث 1138

قرآن پڑھنے کی فضیلت۔

راوی:

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْفَزَارِيُّ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ إِذَا أَتَى أَهْلَهُ أَنْ يَجِدَ ثَلَاثَ خَلِفَاتٍ سِمَانٍ قَالُوا نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فَثَلَاثُ آيَاتٍ يَقْرَؤُهُنَّ أَحَدُكُمْ خَيْرٌ لَهُ مِنْهُنَّ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا کوئی شخص یہ بات پسند کرتا ہے جب وہ اپنے گھر کو آئے تو وہاں تین موٹی تازہ اونٹنیاں پائے لوگوں نے جواب دیا جی ہاں یا رسول اللہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قرآن پاک کی تین آیات پڑھنا تمہارے لئے اس سے زیادہ بہتر ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں