سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ فضائل قرآن کا بیان ۔ حدیث 1149

قرآن پڑھنے کی فضیلت۔

راوی:

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النُّجُودِ عَنْ الشَّعْبِيِّ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَقُولُ يَجِيءُ الْقُرْآنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَشْفَعُ لِصَاحِبِهِ فَيَكُونُ لَهُ قَائِدًا إِلَى الْجَنَّةِ وَيَشْهَدُ عَلَيْهِ وَيَكُونُ لَهُ سَائِقًا إِلَى النَّارِ

حضرت شعبی بیان کرتے ہیں حضرت ابن مسعود فرمایا کرتے تھے قیامت کے دن قرآن آئے گا اور اپنے پڑھنے والے کے شفاعت کرے گا قرآن اس شخص کے لئے جنت کی طرف جانے والا رہنما ہوگا اور کسی شخص کے خلاف گواہی بھی دے گا اور ایسے شخص کو قرآن کھینچ کر جہنم کی طرف لے جائے گا۔

یہ حدیث شیئر کریں