سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ فضائل قرآن کا بیان ۔ حدیث 1152

قرآن پڑھنے کی فضیلت۔

راوی:

حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ مِخْرَاقٍ عَنْ أَبِي إِيَاسٍ عَنْ أَبِي كِنَانَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّهُ قَالَ إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ كَائِنٌ لَكُمْ أَجْرًا وَكَائِنٌ لَكُمْ ذِكْرًا وَكَائِنٌ بِكُمْ نُورًا وَكَائِنٌ عَلَيْكُمْ وِزْرًا اتَّبِعُوا الْقُرْآنَ وَلَا يَتَّبِعْكُمْ الْقُرْآنُ فَإِنَّهُ مَنْ يَتَّبِعْ الْقُرْآنَ يَهْبِطْ بِهِ فِي رِيَاضِ الْجَنَّةِ وَمَنْ اتَّبَعَهُ الْقُرْآنُ يَزُخُّ فِي قَفَاهُ فَيَقْذِفُهُ فِي جَهَنَّمَ قَالَ أَبُو مُحَمَّد يَزُخُّ يَدْفَعُ

حضرت ابوموسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں یہ قرآن تمہارے لئے اجر ہوگا اور یہ تمہارے لئے نصیحت ہوگا اور یہ تمہارے خلاف بوجھ بھی ہوسکتا ہے تم قرآن کی پیروی کرو قرآن تمہارے پیچھے نہ آئے کیونکہ جو قرآن کی پیروی کرتا ہے قرآن اسے جنت کے باغوں میں لے جائے گا اور قرآن جس کے پیچھے آئے گا وہ اسے گدی سے کھینچ کر جہنم میں ڈال دے گا۔ امام دارمی فرماتے ہیں اس روایت میں استعمال ہونے والالفظ یزح کا مطلب پرے کرنا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں