تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن کی تعلیم حاصل کرے اور اس کا علم دے۔
راوی:
حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ مَرْثَدٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ عَنْ عُثْمَانَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ خَيْرَكُمْ مَنْ عَلَّمَ الْقُرْآنَ أَوْ تَعَلَّمَهُ قَالَ أَقْرَأَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ فِي إِمْرَةِ عُثْمَانَ حَتَّى كَانَ الْحَجَّاجُ قَالَ ذَاكَ أَقْعَدَنِي مَقْعَدِي هَذَا
ابوعبدالرحمن سلمی بیان کرتے ہیں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں تم میں سے سب سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن کی تعلیم دے اور اس کا علم حاصل کرے۔ راوی بیان کرتے ہیں ابوعبدالرحمن نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت سے لے کر حجاج کے زمانہ حکومت تک قرآن کی تعلیم دی وہ فرماتے ہیں اسی حدیث نے مجھے اس کام کو جاری رکھنے پر مجبور کیا۔
