سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ فضائل قرآن کا بیان ۔ حدیث 1176

قرآن اللہ کا کلام ہے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّهِمْ قَالَ أَيْ يَعْلَمُونَ أَنَّهُ كَلَامُ الرَّحْمَنِ

قتادہ بیان کرتے ہیں اللہ نے ارشاد فرمایا۔ بے شک اللہ اس بات سے حیاء نہیں کرتا کہ وہ مچھر کی مثال بیان کرے یا اس سے کم تر کوئی مثال دے پس جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ یہ بات جانتے ہیں کہ یہ حق ہے اور ان کے رب کی طرف سے ہے اور جو لوگ کفر کرتے ہیں اور اس پر ثابت قدم ہیں وہ یہ کہتے ہیں کہ اللہ نے مثال کے ذریعے کیا بات مراد لی ہے اللہ بہت سے لوگوں کو اس قرآن کے ذریعے گمراہ کرتا ہے اور بہت سے لوگوں کو ہدایت نصیب کرتا ہے اور وہ صرف فاسق لوگوں کو اس کی وجہ سے گمراہ کرتا ہے قتادہ فرماتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ لوگ جانتے ہیں کہ یہ اللہ کا کلام ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں