سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ فضائل قرآن کا بیان ۔ حدیث 1263

معوذتین کی فضیلت۔

راوی:

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ قَالَ مَشَيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي قُلْ يَا عُقْبَةُ فَقُلْتُ أَيَّ شَيْءٍ أَقُولُ قَالَ فَسَكَتَ عَنِّي ثُمَّ قَالَ يَا عُقْبَةُ قُلْ فَقُلْتُ أَيَّ شَيْءٍ أَقُولُ قَالَ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ فَقَرَأْتُهَا حَتَّى جِئْتُ عَلَى آخِرِهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِكَ مَا سَأَلَ سَائِلٌ وَلَا اسْتَعَاذَ مُسْتَعِيذٌ بِمِثْلِهَا

حضرت عقبہ بن عامر بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہا تھا آپ نے مجھ سے فرمایا اے عقبہ پڑھو میں نے عرض کی کیا پڑھوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے پھر آپ نے فرمایا پڑھو میں نے عرض کی کیا پڑھو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم یہ پڑھو۔ قل اعوذ برب الفلق میں نے یہ پڑھا اور اس پوری سورت کو پڑھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کی مانند کوئی شخص کچھ نہیں مانگتا اور کوئی پناہ مانگنے والا کوئی پناہ نہیں مانگتا۔

یہ حدیث شیئر کریں