قرآن ختم کرنا۔
راوی:
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فِي كَمْ أَخْتِمُ الْقُرْآنَ قَالَ اخْتِمْهُ فِي شَهْرٍ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُطِيقُ قَالَ اخْتِمْهُ فِي خَمْسٍ وَعِشْرِينَ قُلْتُ إِنِّي أُطِيقُ قَالَ اخْتِمْهُ فِي عِشْرِينَ قُلْتُ إِنِّي أُطِيقُ قَالَ اخْتِمْهُ فِي خَمْسَ عَشْرَةَ قُلْتُ إِنِّي أُطِيقُ قَالَ اخْتِمْهُ فِي عَشْرٍ قُلْتُ إِنِّي أُطِيقُ قَالَ اخْتِمْهُ فِي خَمْسٍ قُلْتُ إِنِّي أُطِيقُ قَالَ لَا
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے عرض کی یا رسول اللہ میں کتنے عرصے میں قرآن ختم کیا کروں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اسے ایک مہینے میں ختم کرلیا کرو۔ میں نے عرض کی یا رسول اللہ میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم پچیس دن میں ختم کرلیا کرو میں نے عرض کی میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اسے پندرہ دن میں ختم کرلیا کرو ۔ میں نے عرض کی میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں آپ نے فرمایا تم اسے دس دن میں ختم کرلیا کرو میں نے عرض کی میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں آپ نے فرمایا تم اسے پانچ دن میں ختم کرلیا کرو میں نے عرض کی میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں آپ نے فرمایا نہیں۔ اس سے زیادہ جلدی نہیں ختم کرنا۔
