سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ فضائل قرآن کا بیان ۔ حدیث 1311

قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنا۔

راوی:

حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا مِسْعَرٌ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ النَّاسِ أَحْسَنُ صَوْتًا لِلْقُرْآنِ وَأَحْسَنُ قِرَاءَةً قَالَ مَنْ إِذَا سَمِعْتَهُ يَقْرَأُ أُرِيتَ أَنَّهُ يَخْشَى اللَّهَ قَالَ طَاوُسٌ وَكَانَ طَلْقٌ كَذَلِكَ

طاوس بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا اچھی آواز میں قرآن کون پڑھتا ہے اور اچھے طریقے سے کون قرأت کرتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا وہ شخص کہ جب تم اسے قرأت کرتے ہوئے سنو تو تمہیں یہ محسوس ہو کہ وہ شخص اللہ سے ڈرتا ہے طاوس بیان کرتے ہیں طلق ایسے ہی آدمی تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں