قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنا۔
راوی:
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنِي بَعْضُ آلِ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَدِمَ سَلَمَةُ الْبَيْذَقُ الْمَدِينَةَ فَقَامَ يُصَلِّي بِهِمْ فَقِيلَ لِسَالِمٍ لَوْ جِئْتَ فَسَمِعْتَ قِرَاءَتَهُ فَلَمَّا كَانَ بِبَابِ الْمَسْجِدِ سَمِعَ قِرَاءَتَهُ رَجَعَ فَقَالَ غِنَاءٌ غِنَاءٌ
سلمہ بیذق مدینہ آئے اور لوگوں کو نماز پڑھانے کے لئے کھڑے ہوئے سالم سے یہ کہا گیا اگر آپ آئیں اور ان کی قرأت سنیں تو یہ مناسب ہوگا جب سالم مسجد کے دروازے پر آئے اور ان کی قرأت سنی تو وہ واپس آگئے اور بولے یہ تو گا رہا ہے۔
