سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ نذر اور قسموں کا بیان ۔ حدیث 187

نذر کا کفارہ

راوی:

أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الرُّعَيْنِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ نَذَرَتْ أُخْتِي أَنْ تَحُجَّ لِلَّهِ مَاشِيَةً غَيْرَ مُخْتَمِرَةٍ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مُرْ أُخْتَكَ فَلْتَخْتَمِرْ وَلْتَرْكَبْ وَلْتَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ

حضرت عقبہ بن عامر بیان کرتے ہیں میری بہن نے یہ نذر مانی تھی کہ وہ سر پر دھوپ سے بچنے والی اضافی چادر لئے بغیر پیدل بیت اللہ کا حج کرے گی میں نے اس بات کا ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ نے فرمایا تم اپنی بہن کو یہ ہدایت کرو کہ وہ چادر لے لیں اور سوار ہوجائیں اور کفارے کے طور پر تین روزے رکھے۔

یہ حدیث شیئر کریں