سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ نذر اور قسموں کا بیان ۔ حدیث 198

جو شخص کوئی قسم اٹھائے اور پھر یہ دیکھے کہ اس قسم کے خلاف کام کرنا بہتر ہے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرٍو هُوَ ابْنُ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو زَمَنَ الْجَمَاجِمِ يُحَدِّثُ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ فَحَلَفَ أَنْ لَا يُعْطِيَهُ شَيْئًا ثُمَّ قَالَ لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ

ابن مرہ بیان کرتے ہیں میں نے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نامی ایک شخص کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے ایک شخص نے حضرت عدی بن حاتم سے کچھ مانگا تو انہوں نے یہ قسم اٹھائی کہ وہ اسے کچھ نہیں دیں گے پھر انہوں نے فرمایا اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا تو میں تمہیں کچھ نہ دیتا کہ جو شخص کوئی قسم اٹھائے اور یہ دیکھے کہ قسم کے خلاف کرنا زیادہ بہتر ہے تو اسے اس کام کو کرنا چاہیے جو زیادہ بہتر ہو اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کردینا چاہیے۔

یہ حدیث شیئر کریں