سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 248

اللہ کی راہ میں غبار کی فضیلت

راوی:

أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ كَثِيرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ شُرَيْحٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ أَنَّ مَالِكَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ مَرَّ عَلَى حَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةَ أَوْ حَبِيبٌ مَرَّ عَلَى مَالِكٍ وَهُوَ يَقُودُ فَرَسًا يَمْشِي فَقَالَ ارْكَبْ حَمَلَكَ اللَّهُ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ

حضرت عبداللہ بن سلیمان بیان کرتے ہیں حضرت مالک بن عبداللہ حضرت حبیب بن مسلمہ کے یا شاید حضرت حبیب حضرت مالک کے پاس سے گزرے وہ اپنے گھوڑے کو لے کر چل رہے تھے اور خود پیدل جارہے تھے انہوں نے سوال کیا آپ اس سواری پر خود سوار کیوں نہیں ہوتے ؟ انہوں نے جواب دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس شخص کے قدم اللہ کی راہ میں گرد آلود ہوجائیں اللہ تعالیٰ اس پر جہنم کی آگ کو حرام کردیتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں