سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 254

جو شخص اپنے مال میں سے (کسی بھی چیز کا) جوڑا اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے

راوی:

أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ قَالَ لَقِيتُ أَبَا ذَرٍّ وَهُوَ يَسُوقُ جَمَلًا أَوْ يَقُودُهُ فِي عُنُقِهِ قِرْبَةٌ فَقُلْتُ يَا أَبَا ذَرٍّ مَا مَالُكَ قَالَ لِي عَمَلِي فَقُلْتُ مَا مَالُكَ قَالَ لِي عَمَلِي قُلْتُ حَدِّثْنِي حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا مِنْ مُسْلِمٍ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ مِنْ مَالٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا ابْتَدَرَتْهُ حَجَبَةُ الْجَنَّةِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد هُوَ دِرْهَمَيْنِ أَوْ أَمَتَيْنِ أَوْ عَبْدَيْنِ أَوْ دَابَّتَيْنِ

حضرت صعصعہ بن معاویہ بیان کرتے ہیں میری حضرت ابوذرغفاری سے ملاقات ہوئی وہ اپنے اونٹ کو لے کر جارہے تھے ان کی گردن میں ایک مشکیزہ تھا میں نے عرض کی اے ابوذریہ کیا ہے؟ جواب دیا میرا عمل میرے ساتھ ہے میں نے کہا کہ مجھے ایسی حدیث سنائیں جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو انہوں نے جواب دیا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سناہے جو شخص مال میں سے کسی بھی چیز کاجوڑا اللہ کی راہ میں خرچ کرے توجنت کے نگران تیزی سے ان کی طرف لپکتے ہیں۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں (اس روایت میں جوڑے سے مراد) دو درہم دو کنیزیں دو غلام یا دو جانور ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں