سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 394

جب سودا کرنے والے فریقوں کے درمیان اختلاف ہوجائے

راوی:

أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْبَيِّعَانِ إِذَا اخْتَلَفَا وَالْبَيْعُ قَائِمٌ بِعَيْنِهِ وَلَيْسَ بَيْنَهُمَا بَيِّنَةٌ فَالْقَوْلُ مَا قَالَ الْبَائِعُ أَوْ يَتَرَادَّانِ الْبَيْعَ

حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا جب سودا کرنے والے دونوں فریقوں کے درمیان اختلاف ہوجائے اور فروخت شدہ سامان اسی حالت میں موجود ہو اور دونوں کے پاس واضح ثبوت نہ ہو تو فروخت کنندہ کی بات کا اعتبار کیا جائے گا ورنہ وہ دونوں سودا ختم کریں۔

یہ حدیث شیئر کریں