سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 43

شغار کی ممانعت۔

راوی:

حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الشِّغَارِ قَالَ مَالِكٌ وَالشِّغَارُ أَنْ يُزَوِّجَ الرَّجُلُ الْآخَرَ ابْنَتَهُ عَلَى أَنْ يُزَوِّجَهُ الْآخَرُ ابْنَتَهُ بِغَيْرِ صَدَاقٍ قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ تَرَى بَيْنَهُمَا نِكَاحًا قَالَ لَا يُعْجِبُنِي

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شغار سے منع کیا ہے۔ امام مالک بیان کرتے ہیں شغار سے مراد یہ ہے کہ ایک شخص دوسرے شخص کی بیٹی سے شادی کرلے اس شرط پر کہ وہ دوسرا شخص اس پہلے شخص کی بیٹی کے ساتھ شادی کرے گا اور دونوں کا کوئی مہر نہیں ہوگا۔ امام دارمی سے سوال کیا آپ کے نزدیک دونوں کا نکاح ہوجاتا ہے انہوں نے جواب دیا مجھے پسند نہیں ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں