سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان ۔ حدیث 576

تم میں سے ہر شخص کے ساتھ ایک جن ساتھی موجود ہوتاہے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَمَعَهُ قَرِينُهُ مِنْ الْجِنِّ وَقَرِينُهُ مِنْ الْمَلَائِكَةِ قَالُوا وَإِيَّاكَ قَالَ نَعَمْ وَإِيَّايَ وَلَكِنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمُ قَالَ أَبُو مُحَمَّد مِنْ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ أَسْلَمَ اسْتَسْلَمَ يَقُولُ ذَلَّ

حضرت عبداللہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہر شخص کے ساتھ ایک جن ساتھی ہوتا ہے اور ایک فرشتہ ساتھی ہوتا ہے۔ لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ آپ کے ساتھ بھی ۔ آپ نے فرمایا ہاں میرے ساتھ بھی لیکن اللہ نے اس کے بارے میں میری مدد کی اور اس نے اسلام قبول کرلیا۔ ایک مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ میرا فرمانبردار ہوگیاہے۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں بعض علماء نے یہ بات بیان کی ہے کہ اسلم کا مطلب استلم ہے اس کا مطلب وہ ذلیل ہوگیا۔

یہ حدیث شیئر کریں