سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان ۔ حدیث 625

جو شخص کسی نیکی کا ارادہ کرے۔

راوی:

حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا الْجَعْدُ أَبُو عُثْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيَّ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا يَرْوِيهِ عَنْ رَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ رَبَّكُمْ رَحِيمٌ مَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ عَشْرًا إِلَى سَبْعِ مِائَةٍ إِلَى أَضْعَافٍ كَثِيرَةٍ وَمَنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ وَاحِدَةً أَوْ يَمْحُوهَا وَلَا يَهْلِكُ عَلَى اللَّهِ إِلَّا هَالِكٌ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں آپ نے ارشاد فرمایا تمہارا پروردگار بڑا رحم کرنے والا ہے جو شخص کسی نیکی کا ارادہ کرے اس پر عمل نہیں کرتا تو اللہ اس کے لئے وہ نیکی لکھ دیتا ہے اور اگر وہ اس پر عمل کرلیتا ہے تو دس سے لے کر سات سو گنا تک اجر دیا جاتا ہے جو شخص برائی کا ارادہ کرتا ہے اور اس پر عمل نہیں کرتا تو اس کے لئے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے اگر وہ اس پر عمل کرلیتا ہے تو اس کے لئے ایک ہی برائی لکھی جاتی ہے، یا اللہ اسے بھی مٹادیتا ہے اللہ کی بارگاہ میں وہی شخص ہلاکت کا شکار ہوگا جو خود اپنے آپ کو ہلاک کرے گا۔

یہ حدیث شیئر کریں