سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان ۔ حدیث 658

جنت کی تعمیرات۔

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ سَعْدَانَ الْجُهَنِيِّ عَنْ أَبِي مُجَاهِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُدِلَّةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ الْجَنَّةُ مَا بِنَاؤُهَا قَالَ لَبِنَةٌ مِنْ ذَهَبٍ وَلَبِنَةٌ مِنْ فِضَّةٍ مِلَاطُهَا الْمِسْكُ الْأَذْفَرُ وَحَصْبَاؤُهَا الْيَاقُوتُ وَاللُّؤْلُؤُ وَتُرَابُهَا الزَّعْفَرَانُ مَنْ يَدْخُلْهَا يَخْلُدْ فِيهَا يَنْعَمُ لَا يَبْؤُسُ لَا يَفْنَى شَبَابُهُمْ وَلَا تَبْلَى ثِيَابُهُمْ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم نے عرض کی یا رسول اللہ جنت کی تعمیرات کس چیز کی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کی ایںٹیں سونے کی بھی ہیں اور چاندی کی بھی ہیں اور اس کا گارہ مشک کا ہے اس کے پتھروں میں یاقوت ہیں اور موتی ہیں اس کی مٹی زعفران کی ہے جو شخص اس میں داخل ہوجائے گا وہ ہمیشہ اس میں رہے گا اور ہمیشہ خوش رہے گا اور اس کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی اس کی جوانی رخصت نہیں ہوگی اس کے کپڑے میلے نہیں ہوں گے اس کے کپڑے پرانے نہیں ہوں گے۔

یہ حدیث شیئر کریں