سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان ۔ حدیث 660

جنت میں داخل ہونے والا سب سے پہلا گروہ۔

راوی:

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَوَّلَ زُمْرَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ عَلَى أَحْسَنِ كَوْكَبٍ إِضَاءَةً فِي السَّمَاءِ فَقَامَ عُكَّاشَةُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ فَقَالَ اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ ثُمَّ قَامَ رَجُلٌ آخَرُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ فَقَالَ سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میری امت کا سب سے پہلا گر وہ جو جنت میں جائے گا وہ چودھویں رات کے چاند جیسے لوگ ہوں گے پھر اس کے بعد جو لوگ ہوں گے وہ آسمان میں موجود سب سے چمکدار ستارے جیسے ہوں گے حضرت عکاشہ کھڑے ہوئے اور عرض کی یا رسول اللہ آپ اللہ سے دعاکریں کہ مجھے ان لوگوں میں شامل کردیں آپ نے یہ دعاکی اے اللہ اسے بھی ان لوگوں میں شامل کردیں پھر ایک اور صاحب کھڑے ہوئے اور عرض کی یا رسول اللہ آپ اللہ سے دعا کریں کہ مجھے بھی ان لوگوں میں شامل کردے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عکاشہ تم سے پہل کر گیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں