سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ وراثت کا بیان ۔ حدیث 701

شوہر، ماں، باپ، اور بیوی اور ماں باپ کی وراثت کا حکم ۔

راوی:

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ قَالَ لِلْمَرْأَةِ الرُّبُعُ سَهْمٌ مِنْ أَرْبَعَةٍ وَلِلْأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ سَهْمٌ وَلِلْأَبِ سَهْمَانِ أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ أَنَّهُ سَأَلَ الْحَارِثَ الْأَعْوَرَ عَنْ امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ فَقَالَ مِثْلَ قَوْلِ عُثْمَانَ

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں بیوی کو چوتھائی حصہ ملے گا اور یہ چار حصوں میں سے ایک حصہ ہوگا اور باقی بچ جانے والے مال سے ایک تہائی حصہ یعنی ایک حصہ مرحوم کی ماں کو ملے گا اور دو حصے مرحوم کے باپ کو ملیں گے۔
عمیر بن سعید بیان کرتے ہیں انہوں نے حارث اعور سے ایسی عورت کے بارے میں مسئلہ دریافت کیا جس کے ماں باپ موجود ہوں دونوں نے حضرت عثمان غنی کے فرمان کے مطابق جواب دیا۔

یہ حدیث شیئر کریں