مکاتب کی وراثت کا حکم۔
راوی:
حَدَّثَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ فِي رَجُلٍ لَهُ بَنُونَ قَدْ أَعْتَقَ مِنْ بَعْضِهِمْ النِّصْفَ وَمِنْ بَعْضِهِمْ الثُّلُثَ وَمِنْ بَعْضٍ الرُّبُعَ قَالَ لَا يَرِثُونَ حَتَّى يُعْتَقُوا
ایسا شخص جس کی کچھ اولاد ہو جس میں سے کسی کا نصف حصہ آزاد ہو کسی کا ایک تہائی حصہ آزاد ہو اور کسی کا ایک چوتھائی حصہ آزاد ہو ایسے شخص کے بارے میں عطاء یہ کہتے ہیں یہ لوگ اس وقت تک وارث نیہں بنیں گے جب تک مکمل آزاد نہ ہوجائیں۔
