سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ وراثت کا بیان ۔ حدیث 894

دعوی کرنا اور انکار۔

راوی:

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الْإِخْوَةِ يَدَّعِي بَعْضُهُمْ الْأَخَ وَيُنْكِرُ الْآخَرُونَ قَالَ يَدْخُلُ مَعَهُمْ بِمَنْزِلَةِ عَبْدٍ يَكُونُ بَيْنَ الْإِخْوَةِ فَيَعْتِقَ أَحَدُهُمْ نَصِيبَهُ قَالَ وَكَانَ عَامِرٌ وَالْحَكَمُ وَأَصْحَابُهُمَا يَقُولُونَ لَا يَدْخُلُ إِلَّا فِي نَصِيبِ الَّذِي اعْتَرَفَ بِهِ

اعمش بیان کرتے ہیں جب کچھ بھائیوں میں سے کچھ لوگ ایک بھائی کے بارے میں دعوی کریں اور دیگر بھائی اس کا انکار کریں تو اس کے بارے میں ابراہیم نخعی فرماتے ہیں اس بھائی کو ان کے ہمراہ ایک ایسے غلام کے طور پر رکھاجائے گا جو ان بھائیوں کے درمیان مشترک ہو اور پھر ان میں سے کوئی ایک اپنے حصے کو آزاد کردے۔ عامر حکم اور ان کے شاگرد یہ کہتے ہیں کہ اس بھائی کو صرف اس شخص کے حصے میں شامل کیا جائے گا جس نے اس کے بھائی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں