سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ وراثت کا بیان ۔ حدیث 984

خواتین کو ولاء کا حق نہیں ملتا۔

راوی:

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ مُحَارِبٍ وَهَبَتْ وَلَاءَ عَبْدِهَا لِنَفْسِهِ فَأَعْتَقَتْهُ فَوَهَبَ وَلَاءَ نَفْسِهِ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ وَمَاتَتْ فَخَاصَمَتْ الْمَوَالِي إِلَى عُثْمَانَ فَدَعَا عُثْمَانُ الْبَيِّنَةَ عَلَى مَا قَالَ قَالَ فَأَتَى الْبَيِّنَةُ فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ اذْهَبْ فَوَالِ مَنْ شِئْتَ قَالَ أَبُو بَكْرٍ فَوَالَى عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ

ابوبکر بن عمرو رضی اللہ عنہ بن حزم بیان کرتے ہیں محارب قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے غلام کی ولاء کا حق اسے دیدیا پھر اسے آزاد کردیا اس غلام نے اپنی ولاء کا حق عبدالرحمن بن عمرو رضی اللہ عنہ بن حزم کو دے دیا یا وہ عورت فوت ہوئی اس کے سرپرست یہ مقدمہ لے کر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اس غلام کے بیان کے ثبوت طلب کئے تو وہ ثبوت پیش کردیئے گئے تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا تم جاؤ اور جس کے ساتھ چاہو موالات کرسکتے ہو۔ ابوبکر بیان کرتے ہیں اس شخص نے عبدالرحمن بن عمرو رضی اللہ عنہ بن حزم کے ساتھ موالات قائم کی تھی۔

یہ حدیث شیئر کریں