سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1280

ایمان میں کمی اور زیادتی کے دلائل

راوی: محمد بن عیبداللہ , محمد بن ثور , معمر , زہری , عامربن سعد بن ابی وقاص

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَوْرٍ عَنْ مَعْمَرٍ قَالَ وَأَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَعْطَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِجَالًا وَلَمْ يُعْطِ رَجُلًا مِنْهُمْ شَيْئًا فَقَالَ سَعْدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعْطَيْتَ فُلَانًا وَفُلَانًا وَلَمْ تُعْطِ فُلَانًا شَيْئًا وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ مُسْلِمٌ حَتَّی أَعَادَهَا سَعْدٌ ثَلَاثًا وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَوْ مُسْلِمٌ ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي أُعْطِي رِجَالًا وَأَدَعُ مَنْ هُوَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُمْ لَا أُعْطِيهِ شَيْئًا مَخَافَةَ أَنْ يُکَبُّوا فِي النَّارِ عَلَی وُجُوهِهِمْ

محمد بن عبیداللہ، محمد بن ثور، معمر، زہری، حضرت حضرت عامربن سعد بن ابی وقاص اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ لوگوں کو (مال وغیرہ) دیا اور ان میں سے ایک آدمی کو کچھ نہیں دیا۔ تو سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ نے فلاں فلاں کو تو دے دیا۔ اور فلاں کو کچھ نہیں دیا باوجود اس کے کہ وہ مومن ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یا وہ مسلم ہے؟ حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تین مرتبہ اس کا اعادہ کیا اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہی کہتے ہیں کہ یا وہ مسلم ہے پھر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بیشک میں کچھ لوگوں کو دے دیتا ہوں اور اس کو چھوڑ دیتا ہوں جو مجھے ان لوگوں سے زیادہ محبوب ہے جن کو میں دیتا ہوں اسے کچھ نہیں دیتا اس ڈر سے کہ کہیں وہ اوندھے منہ آگ میں نہ ڈال دئیے جائیں۔

یہ حدیث شیئر کریں