سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ ۔ حدیث 1674

کن لوگوں کو شدید ترین عذاب ہوگا ؟

راوی: ہناد بن سری , ابوبکر , ابواسحق , مجاہد , ابوہریرہ

أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ أَبِي بَکْرٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ اسْتَأْذَنَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ادْخُلْ فَقَالَ کَيْفَ أَدْخُلُ وَفِي بَيْتِکَ سِتْرٌ فِيهِ تَصَاوِيرُ فَإِمَّا أَنْ تُقْطَعَ رُئُوسُهَا أَوْ تُجْعَلَ بِسَاطًا يُوطَأُ فَإِنَّا مَعْشَرَ الْمَلَائِکَةِ لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ تَصَاوِيرُ

ہناد بن سری، ابوبکر، ابواسحاق ، مجاہد، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ حضرت جبرائیل امین نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اندر داخل ہونے کی اجازت طلب فرمائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آجاؤ۔ انہوں نے فرمایا میں کس طریقہ سے آؤں اس جگہ تو پردہ لٹکا ہوا ہے جس پر کہ تصاویر ہیں تم یا تو ان تصاویر کا سر قلم کر دو یا ان (چادروں) کو بچھا دو تاکہ وہ تصاویر روند دی جائیں کیونکہ ہم فرشتے اس جگہ پر نہیں جاتے جہاں پر تصاویر ہوں۔

It was narrated that ‘Anir bin Aws said: “The sandals of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم had two straps.”(Sahih).

یہ حدیث شیئر کریں