سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ ۔ حدیث 1599

انگوٹھی اتارنا اور اس کو نہ پہننا

راوی: قتیبہ , لیث , نافع , ابن عمر

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اصْطَنَعَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ وَکَانَ يَلْبَسُهُ فَجَعَلَ فَصَّهُ فِي بَاطِنِ کَفِّهِ فَصَنَعَ النَّاسُ ثُمَّ إِنَّهُ جَلَسَ عَلَی الْمِنْبَرِ فَنَزَعَهُ وَقَالَ إِنِّي کُنْتُ أَلْبَسُ هَذَا الْخَاتَمَ وَأَجْعَلُ فَصَّهُ مِنْ دَاخِلٍ فَرَمَی بِهِ ثُمَّ قَالَ وَاللَّهِ لَا أَلْبَسُهُ أَبَدًا فَنَبَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ

قتیبہ، لیث، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو پہنا کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا نگینہ ہتھیلی کی جانب کیا لوگوں نے بھی اسی طرح کر لیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر بیٹھ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس انگوٹھی کو اتار لیا اور فرمایا میں اس انگوٹھی کو پہنا کرتا تھا اور میں اس کا نگینہ اندر کی جانب رکھا کرتا تھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اتار کر پھینک ڈالا اور فرمایا اللہ کی قسم اس کو میں اب کبھی نہ پہنوں گا لوگوں نے بھی (آخر کار) اپنی اپنی انگوٹھیاں اتار کر پھینک دیں۔

It was narrated from Ibn ‘Umar that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم put on a ring of gold and he used to wear its stone (Fass) next to his palm. Then the people started to wear rings too. Then the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم threw it away and said: “I will never wear it again.” Then the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم took a ring of silver, and wore it on his hand. Then it was on the hand of Abu Bakr, then on the hand of ‘Umar, then on the hand of ‘Uthman, until it was lost in the well of ArIs. (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں