سر پر بال رکھنے سے متعلق
راوی: علی بن حسین , امیة بن خالد , شعبہ , اسحق , براء
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ عَنْ أُمَيَّةَ بْنِ خَالِدٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجِلًا مَرْبُوعًا عَرِيضَ مَا بَيْنَ الْمَنْکِبَيْنِ کَثَّ اللِّحْيَةِ تَعْلُوهُ حُمْرَةٌ جُمَّتُهُ إِلَی شَحْمَتَيْ أُذُنَيْهِ لَقَدْ رَأَيْتُهُ فِي حُلَّةٍ حَمْرَائَ مَا رَأَيْتُ أَحْسَنَ مِنْهُ
علی بن حسین، امیہ بن خالد، شعبہ، اسحاق ، براء سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قد مبارک درمیانہ تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دونوں مونڈھوں کے درمیان بہت جگہ تھی اور ڈاڑھی مبارک بہت گھنی تھی اور کچھ سرخی ظاہر تھی اور سر کے بال کانوں کی لو تک تھے میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لال رنگ کا جوڑا پہنے ہوئے دیکھا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ میں نے کسی کو خوبصورت اور سجیلا نہیں دیکھا ہے (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جسم مبارک متناسب سجاوٹ والا تھا)۔
It was narrated from Anas that the hair of the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم came down to his shoulders. (Sahih)
