جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ مناقب کا بیان ۔ حدیث 1866

باب ازواج مطہرات کی فضیلت کے بارے میں

راوی: محمد بن یحیی , محمد بن یوسف , سفیان , ہشام بن عروة , عروة , عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرُکُمْ خَيْرُکُمْ لِأَهْلِهِ وَأَنَا خَيْرُکُمْ لِأَهْلِي وَإِذَا مَاتَ صَاحِبُکُمْ فَدَعُوهُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ مِنْ حَدِيثِ الثَّوْرِيِّ مَا أَقَلَّ مَنْ رَوَاهُ عَنْ الثَّوْرِيِّ وَرُوِيَ هَذَا عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا

محمد بن یحیی، محمد بن یوسف، سفیان، ہشام بن عروہ، عروة، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے گھر والوں کیلئے بہتر ہے اور میں تم سے سب سے اپنے گھر والوں کیلئے بہتر ہوں اور جب تم میں سے کوئی مر جائے تو اسے چھوڑ دو یعنی اس کی برائی سے یاد نہ کرو۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ اور ہشام بن عورہ سے بھی ان کے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مرسلاً منقول ہے۔

Savyidah Ayshah (RA) narrated: Allah’s Messenger said, “The best of you is the best among you to his family and I am the best among you to my family. And when one of you dies, do not speak ill of him.”

یہ حدیث شیئر کریں