حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی فضیلت
راوی: احمد بن عبدة ضبی , معتمر بن سلیمان , حمید , انس
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَحَبُّ النَّاسِ إِلَيْکَ قَالَ عَائِشَةُ قِيلَ مِنْ الرِّجَالِ قَالَ أَبُوهَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ
احمد بن عبدة ضبی، معتمر بن سلیمان، حمید، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ان کی محبوب ترین شخص کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا عائشہ۔ مردوں میں سے پوچھا گیا تو فرمایا ان کے والد (ابوبکر) یہ اس سند سے حسن صحیح غریب ہے۔
