حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی فضیلت
راوی: ابراہیم بن سعید جوہری , یحیی بن سعید اموی , اسماعیل بن ابی خالد , قیس بن ابی حازم , عمرو بن عاص
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَحَبُّ النَّاسِ إِلَيْکَ قَالَ عَائِشَةُ قَالَ مِنْ الرِّجَالِ قَالَ أَبُوهَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ إِسْمَعِيلَ عَنْ قَيْسٍ
ابراہیم بن سعید جوہری، یحیی بن سعید اموی، اسماعیل بن ابی خالد، قیس بن ابی حازم، حضرت عمرو بن عاص روایت کرتے ہیں کہ میں نے آپ سے پوچھا آپ کس سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں آپ نے فرمایا عائشہ سے میں نے پوچھا مردوں میں سے کس سے آپ نے فرمایا اس کے والد سے یعنی ابوبکر سے یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔ اسماعیل اسے قیس سے روایت کرتے ہیں۔
