جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ مناقب کا بیان ۔ حدیث 1852

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی فضیلت

راوی: ابراہیم بن یعقوب و بندار , یحیی بن حماد , عبدالعزیز بن مختار , خالد حذاء , ابوعثمان نہدی , عمرو بن عاص

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ يَعْقُوبَ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّائُ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَهُ عَلَی جَيْشِ ذَاتِ السُّلَاسِلِ قَالَ فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْکَ قَالَ عَائِشَةُ قُلْتُ مِنْ الرِّجَالِ قَالَ أَبُوهَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ابراہیم بن یعقوب و بندار، یحیی بن حماد، عبدالعزیز بن مختار، خالد حذاء، ابوعثمان نہدی، حضرت عمرو بن عاص سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ذات سلاسل کے لشکر کا امیر مقرر کیا۔ حضرت عمرو بن عاص فرماتے ہیں جب میں آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کس سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا عائشہ سے میں نے پوچھا مردوں میں سے؟ آپ نے فرمایا اس کے والد ابوبکر سے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں