باب اس بارے میں جو صحابہ کرام کو برا بھلا کہے
راوی: محمود بن غیلان , ابوداؤد , شعبہ , اعمش , ذکوان ابوصالح , ابوسعید خدری
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ قَال سَمِعْتُ ذَکْوَانَ أَبَا صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَسُبُّوا أَصْحَابِي فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ أَنَّ أَحَدَکُمْ أَنْفَقَ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا مَا أَدْرَکَ مُدَّ أَحَدِهِمْ وَلَا نَصِيفَهُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَمَعْنَی قَوْلِهِ نَصِيفَهُ يَعْنِي نِصْفَ مُدِّهِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ وَکَانَ حَافِظًا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِیِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ
محمود بن غیلان، ابوداؤد، شعبہ، اعمش، ذکوان ابوصالح، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میرے صحابہ کو برا نہ کہو اس لئے کہ اس ذات کی قسم جس کے قبضے قدرت میں میری جان ہے اگر تم میں سے کوئی احد پہاڑ کے برابر بھی سونا خرچ کرے تو ان کے (یعنی صحابہ) کے ایک مد کے بلکہ آدھے مد کے برابر بھی نہیں ہوگا یہ حدیث حسن صحیح ہے اور نصیفہ سے نصف مد مراد ہے حسن بن علی بھی ابومعاویہ سے وہ اعمش سے وہ ابوصالح سے وہ ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اللہ سے اسی کی مانند نقل کرتے ہیں۔
Sayyidina Abu Sa’eed Khudri reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “Do not revile my campanions, for, by Him in Whose hand is my soul, were any of you to spend gold equal to mount Uhud he would not attain to a mudd (2/3 of Kg) of one of them nay half of that.
[Ahmed 11079, Bukhari 3673, Muslim 2591, Abu Dawud 46581
