جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ مناقب کا بیان ۔ حدیث 1830

باب صحابہ کرام کی فضیلت کے بارے میں

راوی: ہناد , ابومعاویہ , اعمش , ابراہیم , عبیدة سلمانی , عبداللہ بن مسعود

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ هُوَ السَّلْمَانِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ يَأْتِي قَوْمٌ مِنْ بَعْدِ ذَلِکَ تَسْبِقُ أَيْمَانُهُمْ شَهَادَاتِهِمْ أَوْ شَهَادَاتُهُمْ أَيْمَانَهُمْ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ وَبُرَيْدَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ہناد، ابومعاویہ، اعمش، ابراہیم، عبیدة سلمانی، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ بہترین لوگ میرے زمانے کے لوگ ہیں (صحابہ کرام) ہیں۔ ان کے بعد والے (یعنی تابعین) اور ان کے بعد ان کے بعد والے (تبع تابعین) پھر ان کے بعد ایسے لوگ آئے گے جو قسموں سے پہلے گواہی دیں گے اور گواہی دینے سے پہلے قسمیں کھائیں گے۔ اس باب میں حضرت عمر، عمران بن حصین اور بریدہ سے بھی روایت ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Abdullah ibn Mas’ud (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “The best of people are from my age, then those who will follow them, then those who will follow them. Then, a people will come after them whose oaths will precede their testimonies or their testimonies will precede their oaths.”

[Ahmed 4130, Bukhari 2652, Muslim 2533]

یہ حدیث شیئر کریں