حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مناقب
راوی: ابراہیم بن یعقوب , زید بن حباب , میمون ابوعبداللہ , ثابت بنانی کہتے ہیں کہ مجھ سے انس بن مالک
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا مَيْمُونٌ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِیُّ قَالَ قَالَ لِي أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ يَا ثَابِتُ خُذْ عَنِّي فَإِنَّکَ لَنْ تَأْخُذَ عَنْ أَحَدٍ أَوْثَقَ مِنِّي إِنِّي أَخَذْتُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ جِبْرِيلَ وَأَخَذَهُ جِبْرِيلُ عَنْ اللَّهِ تَعَالَی
ابراہیم بن یعقوب، زید بن حباب، میمون ابوعبد اللہ، حضرت ثابت بنانی کہتے ہیں کہ مجھ سے انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کی اے ثابت مجھ سے علم حاصل کرلو کیونکہ تمہیں مجھ سے زیادہ معتبر آدمی نہیں ملے گا۔ اس لئے کہ میں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سیکھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جبرائیل علیہ السلام سے اور جبرائیل نے اللہ تعالیٰ سے لیا (سیکھا) ہے۔
Thabit Bunani reported that Sayyidina Anas ibn Maalik said to him, “0 Thabit, learn from me for, you will never derive from anyone (knowledge) more authentic than from me. I have derived it from Allah’s Messenger, and he derived it from Jibrilr who derived it from Allah, the Majestic, the Glorious.”
