بڑی بڑی لڑائیاں
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , حسین بن علی بن زائدہ , عبدالملک بن عمیر , جابر بن سمرہ , نافع نافع بن عتبہ بن ابی وقاص
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ عَنْ نَافِعِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَتُقَاتِلُونَ جَزِيرَةَ الْعَرَبِ فَيَفْتَحُهَا اللَّهُ ثُمَّ تُقَاتِلُونَ الرُّومَ فَيَفْتَحُهَا اللَّهُ ثُمَّ تُقَاتِلُونَ الدَّجَّالَ فَيَفْتَحُهَا اللَّهُ قَالَ جَابِرٌ فَمَا يَخْرُجُ الدَّجَّالُ حَتَّی تُفْتَحَ الرُّومُ
ابوبکر بن ابی شیبہ، حسین بن علی بن زائدہ، عبدالملک بن عمیر، جابر بن سمرہ، نافع حضرت نافع بن عتبہ بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عنقریب تم جزیرة العرب (کے رہنے والوں) سے قتال کرو گے تو اللہ تعالیٰ اسے فتح فرما دیں گے اس کے بعد تم روم (کے نصاری) سے قتال کرو گے اللہ تعالیٰ اسے بھی فتح فرما دیں گے۔ اس کے بعد تم دجال سے قتال کرو گے۔ اللہ تعالیٰ اس جنگ میں (بھی تمہیں) فتح عطا فرمائے گا۔ جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ (اس سے معلوم ہوا کہ) دجال روم کی فتح سے قبل نہ نکلے گا۔
It was narrated from Jabir bin Samrah, that Nafi' bin Utbah bin Abu Waqqas narrated that the Prophet P.B.U.H said: You will fight the Arabian Peninsula and victory will be granted by Allah. Then you will fight the Romans and victory will be granted (by Allah). Then you will fight DajjaI and victory will be granted (by Allah)." Jabir said: "DajjaI will not appear until you have fought the Romans." (Sahih)
