حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کا ذکر
راوی:
حَدَّثَنَا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَی الْبَصْرِيُّ وَنَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالا حَدَّثَنَا عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ بَارِقٍ الْحَنَفِيُّ قَالَ سَمِعْتُ جَدِّي أَبَا أُمِّي سِمَاکَ بْنَ الْوَلِيدِ يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صلی الله عليه وسلم يَقُولُ مَنْ کَانَ لَهُ فَرَطَانِ مِنْ أُمَّتِي أَدْخَلَهُ اللَّهُ تَعَالَی بِهِمَا الْجَنَّةَ فَقَالَتْ عَائِشَةُ فَمَنْ کَانَ لَهُ فَرَطٌ مِنْ أُمَّتِکَ قَالَ وَمَنْ کَانَ لَهُ فَرَطٌ يَا مُوَفَّقَةُ قَالَتْ فَمَنْ لَمْ يَکُنْ لَهُ فَرَطٌ مِنْ أُمَّتِکَ قَالَ فَأَنَا فَرَطٌ لأُمَّتِي لَنْ يُصَابُوا بِمِثْلِي
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس کے دو بچے ذخیرہ آخرت بن جائیں تو حق تعالیٰ شانہ ان کی بدولت اس کو ضرور جنت میں داخل فرمائیں گے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس کا ایک ہی بچہ ذخیرہ بنا ہو اس کا کیا حکم ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس کا ایک ہی بچہ چل دیا وہ بھی بخش دیا جائے گا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے پوچھا کہ جس کا ایک بچہ بھی نہ مرا ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کے لئے میں ذخیرہ آخرت بنوں گا اس لئے کہ میری وفات کا رنج آل واولاد سب سے زیادہ ہوگا۔
Ibn 'Abbaas Radiyallahu 'Anhu said: "Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam said: 'The person that loses two infants, then Allah in return will surely grant that person entrance into Jannah!'. 'Aayeshah Radiyallahu 'Anha asked: 'The one who has lost only one infant from among your ummah?' He replied: 'The one that loses only one infant shall also be forgiven'. 'Aayeshah Radiyallahu 'Anha then inquired: 'What of those who have not lost any children from among your ummah?' He replied: 'I shall be an asset for him in the hereafter, because the loss due to my death shall be felt more than one's family and children"'.
