شمائل ترمذی ۔ جلد اول ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان ۔ حدیث 344

حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض نام اور بعض القاب کا ذکر

راوی:

عن سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ وَغَيْرُ وَاحِدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم إِنَّ لِي أَسْمَائً أَنَا مُحَمَّدٌ وَأَنَا أَحْمَدُ وَأَنَا الْمَاحِي الَّذِي يَمْحُو اللَّهُ بِيَ الْکُفْرَ وَأَنَا الْحَاشِرُ الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَی قَدَمِي وَأَنَا الْعَاقِبُ الَّذِي لَيْسَ بَعْدَهُ نَبِيٌّ

جبیر بن مطعم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرے بہت سے نام ہیں منجملہ ان کے محمد اور احمد ہے اور ماحی ہے جس کے معنی مٹانے والے کے ہیں حق تعالیٰ شانہ نے میرے ذریعے کفر کو مٹایا ہے اور ایک نام حاشر ہے کہ حق تعالیٰ شانہ قیامت میں حشر کے لئے سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اٹھائیں گے اور تمام امت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حشر کی جائے گی ۔ اور اٹھائی جائے گی۔ تو گویا حضور صلی اللہ علیہ وسلم تمام امت کے حشر کا سبب بنے اور ایک نام میرا عاقب ہے جس کے معنی پیچھے آنے کے ہیں ۔ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سب انبیاء سے پیچھے تشریف لائے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نہیں آئے گا ۔

Jubayr bin Mut'im Radiyallahu 'Anhu says: "Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam said: 'I have many names, I am Muhammad, I am Ahmad, I am Maahi (the one who erases-eradicates) through whom Allah has eradicated kufr. I am Haashir, whom Allah will raise first on the day of qiyaamah, the whole ummah will be judged before my feet on the day of qiyaamah. I am 'Aaqib (the one who comes last), and that 'Aaqib, after whom there shall be no other nabi"'.

یہ حدیث شیئر کریں