حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے سینگی پچھنے لگوانے کا ذکر
راوی:
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صلی الله عليه وسلم دَعَا حَجَّامًا فَحَجَمَهُ وَسَأَلَهُ کَمْ خَرَاجُکَ فَقَالَ ثَلاثَةُ آصُعٍ فَوَضَعَ عَنْهُ صَاعًا وَأَعْطَاهُ أَجْرَهُ
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سینگی لگانے والے کو بلایا جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینگی لگائی۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ان کا روزانہ کا محصول دریافت فرمایا تو انہوں نے تین صاع بتلایا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاع کم کرادیا اور سینگی لگانے کی اجرت مرحمت فرمائی۔
Ibn 'Umar Radiyallahu 'Anhu reports: "Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam called a hajjaam, who treated Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam. Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam inquired from him what tax or duty did he have to pay daily? He replied, three saa'. Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam had it reduced to two saa', and gave him his remuneration".
