شمائل ترمذی ۔ جلد اول ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان ۔ حدیث 324

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق وعادات میں

راوی:

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَحَمْدُ بْنُ عَبْدَةَ هُوَ الضَّبِّيُّ وَالْمَعْنَی وَاحِدٌ قَالا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ سَلْمٍ الْعَلَوِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم أَنَّهُ کَانَ عِنْدَهُ رَجُلٌ بِهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ قَالَ وَکَانَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم لا يکَادُ يُواجِهُ أَحَدًا بِشَيْئٍ يَکْرَهُهُ فَلَمَّا قَامَ قَالَ لِلْقَوْمِ لَوْ قُلْتُمْ لَهُ يَدَعُ هَذِهِ الصُّفْرَةَ

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص بیٹھا تھا جس پر زرد رنگ کا کپڑا تھا۔ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت شریفہ یہ تھی کہ ناگوار بات کو منہ در منہ منع نہ فرماتے تھے اس لئے سکوت فرمایا اور جب وہ شخص چلا گیا تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حاضرین سے ارشاد فرمایا کہ تم لوگ اس کو زرد کپڑے سے منع کر دیتے تو اچھا ہوتا۔

Anas Radiyallahu 'Anhu says: "A person who was wearing yellow coloured clothing was sitting by Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam. It was the habit of Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam not to bluntly express things he did not approve of. (Therefore he kept silent). When that person left, Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam said to those present 'It would have been better if you had told him not to wear yellow clothing"'.

یہ حدیث شیئر کریں