ان روایات کا ذکر جو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم
راوی:
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ عَنْ سُفْيَانَ عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ صَبِيحٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ حَجَّ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم عَلَی رَحْلٍ رَثٍّ وَعَلَيْهِ قَطِيفَةٌ لا تُسَاوِي أَرْبَعَةَ دَرَاهِمَ فَقَالَ اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ حَجًّا لا رِيَائَ فِيهِ وَلا سُمْعَةَ
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پرانے پالان پر حج کیا۔ اس پر ایک کپڑا پڑا ہوا تھا جو چار درہم کا بھی نہیں ہوگا۔ (یہ بھی ممکن ہے کہ اس پر سے مراد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات والا ہو یعنی آپ معمولی سی چادر اوڑھے ہوئے تھے جو چار درہم کی بھی نہیں تھی بعض فضلائے درس کے نزدیک یہ مطلب زیادہ پسندیدہ ہے۔ لیکن بندہ ناچیز کے نزدیک پہلا مطلب زیادہ راجح ہے اور اس باب کی گیارہویں حدیث اس کی تائید کرتی ہے) اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگ رہے تھے کہ یا اللہ اس حج کو ایسا حج فرمائیو جس میں ریا اور شہرت نہ ہو۔
Anas Radiyallahu 'Anhu reports : ''Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam performed haj on an old pack saddle. On it was a piece of cloth, the value of which was less than four Dirhams. (It may be possible that by 'on it' Sayyidina Rasulullah Sallallhu 'Alayhi Wasallam himself is meant here. i.e. He covered himself with an ordinary sheet. The value of which did not reach four Dirhams. This explanation is most accepted by the respected teachers. The eleventh hadith in this chapter strengthens this). Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam was reciting this du'aa: 'Allah make this haj one that has no show or fame'''.
