صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ قسموں اور نذروں کا بیان ۔ حدیث 1632

طاعت میں نذر ماننے کا بیان۔ اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ جو تم نے خرچ کیا ہے یا جو تم نے نذر مانی ہے۔ اللہ اس کو جانتا ہے اور ظالموں کا کوئی مدد گار نہیں

راوی: ابونعیم , مالک , طلحہ بن عبدالمالک , قاسم , عائشہ

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ نَذَرَ أَنْ يُطِيعَ اللَّهَ فَلْيُطِعْهُ وَمَنْ نَذَرَ أَنْ يَعْصِيَهُ فَلَا يَعْصِهِ

ابونعیم، مالک، طلحہ بن عبدالمالک، قاسم، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں آپ نے فرمایا کہ جو شخص نذر مانے کہ اللہ کی اطاعت کرے گا تو چاہیے کہ اس کی اطاعت کرے اور جو شخص نذر مانے کہ اس کی نافرمانی کرے گا تو اس کی نافرمانی نہ کرے۔

Narrated 'Aisha:
The Prophet said, "Whoever vows that he will be obedient to Allah, should remain obedient to Him; and whoever made a vow that he will disobey Allah, should not disobey Him."

یہ حدیث شیئر کریں