صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ قسموں اور نذروں کا بیان ۔ حدیث 1628

نذر پوری کرنے کا بیان اور اللہ تعالی کا قول کہ وہ لوگ نذریں پوری کرتے ہیں ۔

راوی: یحیی بن صالح , فلیح بن سلیمان , سعید بن حارث , ابن عمر

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْحَارِثِ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ أَوَلَمْ يُنْهَوْا عَنْ النَّذْرِ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ النَّذْرَ لَا يُقَدِّمُ شَيْئًا وَلَا يُؤَخِّرُ وَإِنَّمَا يُسْتَخْرَجُ بِالنَّذْرِ مِنْ الْبَخِيلِ

یحیی بن صالح، فلیح بن سلیمان، سعید بن حارث، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں ان کو کہتے ہوئے سنا کہ کیا لوگوں کونذر سے منع نہیں کیا گیا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کہ نذر کسی چیز کو نہ مقدم کر سکتی ہے اور نہ موخر کر سکتی ہے صرف نذر کے ذریعہ بخیل کا مال خرچ ہوتا ہے۔

Narrated Sa'id bin Al-Harith:
that he heard Ibn 'Umar saying, "Weren't people forbidden to make vows?" The Prophet said, 'A vow neither hastens nor delays anything, but by the making of vows, some of the wealth of a miser is taken out."

یہ حدیث شیئر کریں