صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ فضائل کا بیان ۔ حدیث 1950

قبیلہ غفار، اسلم، جہنیہ، اشجع، مزنیہ، تمیم، دوس اور قبیلہ طئی کے فضائل کے بیان میں

راوی: قتیبہ بن سعید , جریر , مغیرہ حارث ابی زرعہ ابوہریرہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ لَا أَزَالُ أُحِبُّ بَنِي تَمِيمٍ مِنْ ثَلَاثٍ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ هُمْ أَشَدُّ أُمَّتِي عَلَی الدَّجَّالِ قَالَ وَجَائَتْ صَدَقَاتُهُمْ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ صَدَقَاتُ قَوْمِنَا قَالَ وَکَانَتْ سَبِيَّةٌ مِنْهُمْ عِنْدَ عَائِشَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْتِقِيهَا فَإِنَّهَا مِنْ وَلَدِ إِسْمَعِيلَ

قتیبہ بن سعید، جریر، مغیرہ حارث ابی زرعہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بنی تمیم کے بارے میں تین باتیں سنی ہیں جن کی وجہ سے میں ہمیشہ ان سے محبت کرتا ہوں میں نے رسول اللہ سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ لوگ میری امت میں سے سب سے زیادہ سخت دجال پر ہیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) ان کے صدقات آئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:یہ ہماری قوم کے صدقات ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ انہی میں سے حضرت سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس ایک باندی تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمایا اسے آزاد کر دو کیونکہ یہ حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی اولاد میں سے ہے۔

Abu Huraira reported: Since I heard three things from Allah's Messenger (may peace be upon him) my love for Banu Tamim is never on the decline (and these things are): I heard Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying about them that they would put up stout resistance against Dajjal amongst my Umma. And he (the narrator) said: (When) the consignment of Zakat was brought to him, Allah's Messenger (may peace be upon him) said: This is the charity of our people, and there was one slave-girl in the house of 'A'isha and she was from the tribe of Banu Tamim; thereupon Allah's Messenger (may peace be upon him) said: Set her free, for she is from the offspring of Isma'il.

یہ حدیث شیئر کریں