حوض کوثر کا بیان ۔ اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ بیشک ہم نے تجھ کو کوثر عطا کیا ہے اور عبداللہ بن زید نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صبر کرو یہاں تک تم مجھ سے حوض پر ملو۔
راوی: عمرو بن علی، محمد بن جعفر، شعبہ، مغیرہ
وحَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْمُغِيرَةِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَنَا فَرَطُکُمْ عَلَی الْحَوْضِ وَلَيُرْفَعَنَّ مَعِي رِجَالٌ مِنْکُمْ ثُمَّ لَيُخْتَلَجُنَّ دُونِي فَأَقُولُ يَا رَبِّ أَصْحَابِي فَيُقَالُ إِنَّکَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَکَ تَابَعَهُ عَاصِمٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ وَقَالَ حُصَيْنٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عمرو بن علی، محمد بن جعفر، شعبہ، مغیرہ، ابووائل، حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ میں حوض پر تمہارا پیش خیمہ ہوں گا تم میں سے چند لوگ میرے سامنے لائے جائیں گے اور پھر مجھ سے علیحدہ ہوجائیں گے تو میں کہوں گا کہ اے میرے پروردگار یہ میری امت میں سے ہیں تو مجھے جواب ملے گا تم نہیں جانتے جو کچھ ان لوگوں نے کیا تمہارے بعد۔ عاصم نے ابووائل، حضرت حذیفہ نے نبی صلی اللہ سے نقل کیا ہے۔
